ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں; وزارت خزانہ

ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں; وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:وزارت خزانہ نے کہا ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں۔پیٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے لیے پالیسی سازی جاری ہے

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت پیٹرولیم مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس  ہوا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی طلب و رسد کا جائزہ لیا گیا ۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاو پر بریفنگ دی گئی ۔

حکومت  نے  پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ کیا۔وزارت خزانہ کے مطابق  ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کے وافر ذخائر موجود ہیں ۔سپلائی اور اسٹاک سے متعلق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مکمل طور پر مستحکم ہے۔خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر برقرار ہیں ۔درآمدی معاہدوں کے باعث آئندہ ہفتوں میں بھی سپلائی متاثر ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔ مارچ اور اپریل کے لیے پیٹرول کی بڑی کھیپ پہلے ہی بک کر لی گئی ہے ۔

مزید درآمدی جہازوں کی آمد سے ذخائر میں مزید اضافہ کیا جائے گا ۔بندرگاہوں سے ریفائنریز اور پمپوں تک ترسیلی نظام معمول کے مطابق چل رہا ہے ۔

 عالمی منڈی اور قیمتیں
عالمی تیل منڈی میں اتار چڑھاؤ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔حکومت کا عالمی اور مقامی قیمتوں کے فرق کا مسلسل جائزہ لینے کا اعلان  کیا گیا ۔پیٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ ردوبدل کے لیے پالیسی سازی جاری ہے ۔

 ریفائنریز اور پیداوار
وزارت خزانہ کے مطابق ملکی ریفائنریز معمول کے مطابق پیداوار جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ریفائنریز کو مکمل صلاحیت پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کر دی گئی ۔پیداوار میں تسلسل کو توانائی کے استحکام کے لیے ضروری قرار دیا گیا ہے ۔مختلف ممالک سے تیل کی خریداری کے لیے حکمت عملی پر عملدرآمد جاری ہے ۔ذخیرہ اندوزی اور سپلائی چین کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں ۔سپلائی اور اسٹاک سے متعلق ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی مکمل طور پر مستحکم ہے۔خام تیل اور ریفائنڈ مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش سطح پر برقرار ہیں۔