ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران ،سیکیورٹی اداروں کے خلاف آن لائن پروپیگنڈا،466 افرادگرفتار

ایران ،سیکیورٹی اداروں کے خلاف آن لائن پروپیگنڈا،466 افرادگرفتار
سورس: courtesy...center for Human rights Iran
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایران میں سیکیورٹی اداروں نے ملک مخالف آن لائن پروپیگنڈے کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 466 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتاریاں تہران میں انٹیلیجنس اور تکنیکی نگرانی کے بعد عمل میں لائی گئیں۔ایرانی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد مبینہ طور پر دشمن نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر ملک میں عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار افراد پر حساس مقامات کی ویڈیوز بنانے، حکومت مخالف مواد پھیلانے اور دشمن قوتوں سے تعاون جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔رواں ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد افراد کو اسی نوعیت کے الزامات میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔