ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے پولیس کے مبینہ جعلی پولیس مقابلوں میں ایف آئی اے کو فریق بنانے کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں.
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی اور متفرق درخواست پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کئے ہیں. درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ مبینہ پولیس مقابلوں کے معاملے پر عدالت میں ایک درخواست زیر سماعت ہے.
وکیل کے مطابق قانون کے تحت ایف آئی اے ہی جانچ کرسکتی ہے. اس لئے ایف آئی اے کو اُس درخواست میں فریق بنانے کی اجازت دی جائے. جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کو روکنے کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہوا ہے.