ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کویت : ڈرون حملے کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں متاثر، کئی علاقوں میں بجلی بند

کویت : ڈرون حملے کے باعث ٹرانسمیشن لائنیں متاثر، کئی علاقوں میں بجلی بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :کویت میں ڈرون حملے کے باعث پاور اسٹیشن کی 7 ٹرانسمیشن لائنیں متاثر ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

کویت میں ڈرون حملے کے نتیجے میں پاور اسٹیشن کی ہائی وولٹیج ٹرانسمیشن لائنیں بند ہوگئیں، جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا۔ بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔    

  کویت کی وزارت بجلی کے مطابق واقعے کے بعد فنی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا ہے اور متاثرہ ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت اور بجلی کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

وزارت بجلی کا کہنا ہے کہ بجلی کی فراہمی ہر صورت جلد از جلد بحال کی جائے گی اور صورتحال کو مکمل طور پر کنٹرول میں لانے کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔