ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار سنی دیول ہندی سینما سے مایوس؛ایک اور انڈسٹری میں ڈیرے

اداکار سنی دیول ہندی سینما سے مایوس؛ایک اور انڈسٹری میں ڈیرے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : معروف اداکار سنی دیول نے بالی وڈ کے فلم سازوں کو مخاطب کرکے کہا کہ فلموں کو محبت کے ساتھ بنانا سیکھیں جیسا کہ ساؤتھ انڈین موویز کے پروڈیوسرز کرتے ہیں۔

سنی دیول کی نئی فلم "جات" 10 اپریل کو ریلیز ہونے والی ہے جسے  "پشپا" جیسی سپرہٹ فلموں کے پروڈیوسر پیش کر رہے ہیں۔فلم کے ٹریلر لانچ کے موقع پر سنی دیول نے کہا کہ میرے پروڈیوسر بہت اچھے ہیں۔ میں چاہوں گا کہ بمبئی کے پروڈیوسرز ان سے سیکھیں۔ آپ لوگ اسے بالی وڈ کہتے ہیں، لیکن پہلے اسے ہندی سینما کے طور پر دیکھیں اور ساؤتھ فلم میکرز سے سیکھیں۔ وہ موضوع پر توجہ دیتے ہیں، ڈائریکٹر کو بھروسہ دیتے ہیں اور اس کی ویژن کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے۔

سنی دیول نے ساؤتھ انڈین موویز کے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ ان پروڈیوسرز کے لیے ہیرو ’’کہانی‘‘ ہوتی ہے۔ مجھے ان کے ساتھ کام کرکے بہت مزہ آیا۔سنی دیول نے مزید کہا کہ شاید میں ساؤتھ جا کر بس جاؤں۔ میں نے وہاں کے پروڈیوسر سے کہا کہ ‘چلو ایک اور فلم کرتے ہیں۔

سنی دیول نے بھارت کی مختلف فلم انڈسٹریز کا تقابل کرتے ہوئے کہا کہ ہندی فلم ساز اکثر اپنی جڑوں کو بھول جاتے ہیں اور اپنے اوپر مغربی اثرات کو حاوی کر لیتے ہیں۔اداکار نے مزید کہا کہ اس کے برعکس ساؤتھ انڈین موویز اپنی جڑوں پر قائم رہتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ان کی فلمیں پورے ہندوستان میں کامیاب ہوتی ہیں۔ ہر شخص ان سے جڑتا ہے۔سنی دیول نے کہا کہ ہندی سینما کو اس سے سیکھنے کی ضرورت ہے اور اپنی جڑوں کی طرف واپس آنا چاہیے۔ انہوں نے اپنی مشہور فلموں "گھاتک"، "دامینی" اور "ارجن" کا ذکر کیا اور کہا کہ ہمیں ایسی فلمیں دوبارہ بنانی چاہیے۔