ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کے بیشتر اضلاح میں بارشوں کی پیشگوئی

پنجاب کے بیشتر اضلاح میں بارشوں کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ڈی ایم اے نے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 25 سے 27 مارچ کے دوران بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے 27 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، منڈی بہاؤالدین، شیخوپورہ، حافظ آباد، گجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباداور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ملتان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بہاولپور، خانیوال، لیہ، بھکر، ساہیوال اور پاکپتن میں بھی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی بھی کی ہے۔