ویب ڈیسک : رمضان کا آخری عشرہ،جیلوں میں کام کرنے والے ملازمین کی چھٹیاں بند کردی گئیں۔
آئی جی جیل نے سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق رواں ہفتے ملاقاتوں کا رش ہوتا ہے اور رہائیاں بھی زیادہ ہوتی ہیں، انتظارگاہ، ملاقات شیڈول شام کے اوقات میں عام دنوں سے زیادہ رش ہوتا ہے ۔
مراسلے میں کہا گیا کہ سکیورٹی معاملات ،ملاقاتوں ورہائیوں کو مدنظر رکھتے عید تک ہر قسم کی چھٹیاں بند کردیں ۔
آئی جی جیل کی جانب سے تمام سپرنٹنڈنٹس کو عملدرآمد کے لئے احکامات بھجوا دیئےگئے ۔