ملک اشرف : موسم گرما کی آمد ، لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونیوالے وکلاء کیلئے 31 مارچ سے گاؤن پہننا لازم نہیں ہوگا ۔
موسم گرما کی آمد کے پیش نظر اپریل شروع ہوتے ہی وکلا کو گاؤن کے استعمال سے استثنی مل جائے گا ،چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، 31 مارچ سے ہائیکورٹ اور اس کے تینوں بنچز میں مقدمات کیلئے پیش ہونیوالے وکلا کیلئے گاون پہننا لازم نہیں ہوگا۔سردی کا موسم شروع ہونے ہی ہائیکورٹ میں وکلاء کیلئے گاؤن پہن کر عدالتوں میں پیش ہونا لازم ہوتا ہے ، گاؤن وکلا کے یونیفارم کا لازمی حصہ ہے، لیکن پاکستان میں شدید گرمی کی وجہ سے پورا سال استعمال نہیں کیا جاتا،صرف سردی کے موسم میں یکم نومبر سے 31 مارچ تک پانچ مہینوں کیلئے اسے یونیفارم کے طور پر استعمال کرنا لازمی ہے۔