ویب ڈیسک: محکمہ اینٹی کرپشن نے سابق گورنر پنجاب اور رہنما تحریک انصاف عمر سرفراز چیمہ کو 25 مارچ کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق عمر سرفراز چیمہ پر الزام ہے کہ انہوں نے بہن کو غیر قانونی طور پر وراثت میں حصہ دلوایا۔ فاطمہ سرفراز چیمہ کی ڈاکٹر ظہیر صفدر سے 2013 میں طلاق مؤثر ہو گئی تھی۔ طلاق ہونے کے کاغذات یونین کونسل والٹن میں جمع کروائے گئے تھے۔ عمر سرفراز چیمہ نے حلف لینے کے 7روز بعد ہی سابق بہنوئی کی وراثت کا انتقال درج کروایا۔
محکمہ اینٹی کرپشن کے عائد کردہ الزام کے تحت عمر سرفراز چیمہ نے بطور گورنر اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا۔