پائلٹ نے جہاز میں بیٹھنے سے خوفزدہ خاتون کا ڈر کیسے ختم کیا؟

پائلٹ نے جہاز میں بیٹھنے سے خوفزدہ خاتون کا ڈر کیسے ختم کیا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : جہاز میں سفر کرتے وقت اکثر لوگ ڈر و خوف میں مبتلا رہتے ہیں کئی لوگ تو اس دوران  ذہنی تناؤ کا بھی سامناکرتے ہیں لیکن  برطانوی ائیر لائن کے ایک پائلٹ نے  ایسی ہی خوف میں مبتلا ایک خاتون مسافر کی مدد کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق واقعہ حال ہی میں برٹش ائیرویز کی پرواز کے دوران  پیش آیا جہاں اٹلی سے تعلق رکھنے والی خاتون جولیا بکلے  کو جہاز   کا خوف طاری  تھا یہی نہیں  خاتون جہاز میں چڑھنے سے بھی   ڈر رہی تھی  اس دوران   پائلٹ نے ان کے خوف کو ختم کرنے کیلئے  منفرد طریقہ آزمایا اور خاتون کے ہاتھ میں ایک کاغذ  تھمادیا۔رپورٹس کے مطابق اس نوٹ میں جہاز کے  cross-section کی تصویر بنائی گئی تھی جس کے ذریعے مسافر خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ کیسے جہاز محفوظ طریقے سے اڑان بھرے گا۔

 بعد ازاں خاتون جولیا بکلے نے پائلٹ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے سوشل اکاؤنٹ ٹوئٹر پر   پائلٹ کے دی گئی تصویر بھی شیئر کی اور بتایا کیسے کیپٹن ڈیل نے ان کے 80 فیصد خوف کو کم کردیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پائلٹ کے اس اقدام کو سراہا جارہا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer