راکھی ساونت نے اپنے پہلے رمضان میں اللہ سے کیا مانگا ؟

راکھی ساونت نے اپنے پہلے رمضان میں اللہ سے کیا مانگا ؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ راکھی ساونت نے عادل درانی سے شادی کے بعد پہلے رمضان کیلئے اللہ سے دعا کی ہے۔

کچھ روز قبل راکھی ساونت نے رمضان المبارک میں روزے رکھنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ عمرہ کیلئے دستاویزات تیار کروا رہی ہوں تاکہ رمضان میں سعادت حاصل ہوسکے۔

رواں برس کے آغاز میں راکھی ساونت نے اسلام قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا اور پھر اپنے دوست عادل درانی سے شادی کی تھی تاہم اب دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔اب رمضان کے آغاز پر راکھی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں لکھا یااللہ  یہ میرے پہلے رمضان ہیں میری مدد فرما، میں نہیں جانتی روزے کیسے رکھے جاتے ہیں، میں اکیلی رہوں گی، تو میری مدد فرما۔

Ansa Awais

Content Writer