(ویب ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا.یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔
تفصیلات کےمطابق موسم بہار نے نجی تعلیمی اداروں کے بعد پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کا مزہ بھی دوبالاکردیا۔ یونیورسٹی نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔
، پنجاب یونیورسٹی کے تمام ڈیپارٹمنٹ، اور یونیورسٹی سے ملحقہ تمام کالجز ، مراکز اور تعلیمی ادارے 28 مارچ سے 8 اپریل2022 تک بند رہیں گے۔یونیورسٹی حکام نے تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔

واضح رہے کہ نجی سکولوں میں پہلے ہی موسم بہار کی چھٹیوں کا اعلان ہوچکا ہے۔نجی سکولوں کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سکولوں میں چھٹیاں 22 مارچ سے 4 اپریل تک ہوں گی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے تا حال کوئی نو ٹی فکیشن جاری نہیں کیا گیا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم بہار کی چھٹیوں کا آغاز کب سے ہوگا؟