ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مسجد الحرام میں نماز کے مقامات متعین کردیے گئے

 مسجد الحرام میں نماز کے مقامات متعین کردیے گئے
کیپشن: Saudi Arabia Select Prayers Place
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں مطاف کا صحن اور زمینی منزل زائرین کے لئے مختص کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حرمین شریفین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی نے مسجد الحرام میں نماز کے مقامات متعین کر دیے۔ ان میں تیسری سعودی توسیع کی تمام منزلیں، شاہ فہد توسیع کی تمام منزلیں اور مسجد حرام کے تمام صحن شامل ہیں۔

انتظامیہ نے مطاف کے صحن اور زمینی منزل کو طواف کرنے والوں کے لیے مختص کیا ہے۔علاوہ ازیں طواف کے بعد دو رکعت سنتیں زمینی منزل اور پہلی منزل پر ادا کی جا سکیں گی۔جنرل پریذیڈنسی نے زائرین کی آمد و رفت کے لئے 3 مرکزی دروازے مختص کیے ہیں۔

 حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈنسی کے مطابق 144 دروازوں اور 3 پُلوں کو زائرین اور نمازیوں کی آمد و رفت کیلئےمختص کیا گیا ۔رمضان مبارک میں افطار کے دسترخوان حرم شریف کی راہ داریوں میں لگائے جائیں گے، ان کی تعداد دو ہزار ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو سال سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے باعث مسجد الحرام میں مخصوص تعداد کو نماز اور سعی کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی حکومت نے رواں سال تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے اور زائرین کی آمد پر پابندی بھی ختم کر دی ہے۔