تمام بس اڈے مکمل طور پر بند

تمام بس اڈے مکمل طور پر بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی ہدایت پر تمام سرکاری و نجی بس اڈوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے، کرونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پردو مقدمات بھی درج کر لیے گئے۔
تمام سرکاری و نجی اڈوں کی بسیں پارک کرکے ٹکٹ پوائنٹس بندکر دیئے گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر دو ایف آئی آرز بھی درج کر لی گئی ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا احمد بٹ چیکنگ و مانیٹرنگ پر مامورہیں۔ احمد رضا بٹ نے کہا کہ لاہور میں تمام سرکاری بس اڈوں بادامی باغ، سٹی ٹرمینل، جناح ٹرمینل اور رائیونڈ سٹینڈ بند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی بس اڈے روڈ ماسٹر، فیصل موورز، ثانیہ ایکسپریس، نیازی ایکسپریس، بلال ٹریولز اور ہارون ٹریولز بھی مکمل طور پر بند ہیں۔بس اڈوں کی مسلسل مانیٹرنگ چوبیس گھنٹے اور لاک ڈاؤن کی ڈیڈ لائن تک جاری رہے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer