( علی اکبر ) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی کہتے ہیں کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے، اگر حالات پر روزانہ کی بنیاد پر نظر رکھی جائے۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچاؤ کے متعلق بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں لاہور سے ٹیلیفون پر سینیٹر کامل علی آغا اور میاں منیر کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ بلاول بھٹو زداری کا شکریہ جنہوں نے تمام جماعتوں کو اس مسئلے پر ایک پیج پر لانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا فائدہ اسی صورت میں ہو سکتا ہے اگر روزانہ کی بنیاد پر حالات پر نظر رکھی جائے۔ ڈیلی ویجز والوں کو ڈیلی واچ کر کے گلی محلے تک خوراک اور رقم پہنچانی چاہئے۔ عام آدمی اور غریب آدمی کو درپیش مشکلات کے تدارک کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ہر صوبے میں مختلف مسائل ہوتے ہیں۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ تمام جماعتیں اس کام کو اپنا کام سمجھ کر کریں، اکیلی حکومت یہ کام نہیں کر سکتی۔ نے کہا کہ سندھ کے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کی رپورٹ مثبت آنے پر ہم سب ان کی صحت کیلئے فکر مند بھی ہیں اور دعا گو بھی ، اللہ تعالیٰ ان کو جلد از جلد صحت عطا فرمائے۔