(حسن علی)شہر میں برائلر کی رسد میں بہتر کے باعث قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم فارمی انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور فارمی انڈے مزید 7 روپے فی درجن مہنگے ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق شہر میں برائلر کی مانگ میں کمی کے باعث قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا اور شہر میں زندہ مرغی 15 روپے کمی کے بعد 118 روپے جبکہ مرغی کا گوشت 22 روپے کمی کے بعد 171 روپے فی کلو ہو گیا، تاہم فارمی انڈے 7 روپے مزید مہنگے ہونے کے بعد 116 روپے فی درجن ہو گئے جبکہ چار روز میں فارمی انڈے 17 روپے فی درجن مہنگے ہو گئے۔
گزشتہ روز رسد میں بہتر ی کے باعث مرغی کا گوشت16 روپے کلو سستا ہواتھا،زندہ مرغی 11 روپے کمی کے بعد 133 روپے فی کلو فروخت ہوئی جبکہ مرغی کا گوشت 16 روپے کمی کے بعد 193 روپے فی کلوفروخت ہوا، فارمی انڈوں کی مانگ میں اضافے سے قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور فارمی انڈے3 روپے اضافے کے بعد109 روپے فی درجن ہوگئے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ایک خوش آئند اقدام ہے تاہم حکومت کو چاہیے کہ وہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید کمی کے لئے اقدامات کرے تاکہ عام شہری مہنگائی کے اس دور میں مرغی کا گوشت کھا سکیں۔