(سٹی42) ملک بھر میں کورونا کے واری جاری ہیں،لاہور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض جان کی بازی ہار گیا، کورونا وائرس سے متاثرہ57 سالہ شخص میو ہسپتال میں زیر علاج تھا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک مجموعی طور پر 7 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں,لاہور میں جان لیوا وائرس سے جاں بحق ہونے والا 57 سالہ مریض میو ہسپتال میں زیر علاج تھا،57سالہ مریض کو2روز قبل میوہسپتال لایا گیا تھا،گزشتہ شب ساڑھے 12بجے57سالہ شخص کی موت ہوئی۔
ذرائع کا کہناتھا کہ مریض کا ٹیسٹ تاخیر سےکیاگیا رپورٹ آج صبح سامنے آئی،ٹیسٹ رپورٹ میں مریض کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی،حکومت نےکابینہ اجلاس تک4گھنٹےہلاکت کوچھپائے رکھا،کابینہ اجلاس میں کوروناسےپنجاب میں پہلی ہلاکت بارےآگاہ کیاگیا،وزیرصحت کےٹوئٹ کےبعدمیو ہسپتال انتظامیہ ،ہیلتھ کےفیلڈ افسران کوہلاکت کاعلم ہوا۔
وزیر صحت یاسمین راشد نے ہلاکت سےمتعلق ٹویٹ کیا,ان کا کہنا تھا 57 سالہ افراسیاب میو ہسپتال میں زیر علاج تھا جو کہ آج دم توڑ گیا،اس وقت ملک مشکل وقت سے گزار رہا ہے، اس مہلک وائرس سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ ہم گھروں میں رہے اور ہدایات پر عمل کریں۔
— Dr. Yasmin Rashid (@Dr_YasminRashid) March 24, 2020
چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والی خطرناک بیماری کورونا وائرس دنیا کے 192 ممالک میں پھیل چکی ہے، دنیا بھر میں اب تک اس وائرس کے382057 سےزائد کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 16568ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، مہلک وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ہ102501ہے،،پنجاب میں کورونا وائرس کے 3 نئے کیسز کے بعد مجموعی تعداد 249 جب کہ سندھ میں 5 نئے کیسز کے بعد تعداد 399 ہوگئی. جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 892ہوگئی ہے۔