ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

3 سالہ بچی کا پُراسرار قتل، بھائی گرفتار

3 سالہ بچی کا پُراسرار قتل، بھائی گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) بادامی باغ کی رہائشی 3 سالہ فاطمہ کے قتل کا معاملہ، پولیس نے مقتولہ کے سگے بھائی کو ہی بہن سے زیادتی کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ لواحقین کا کہنا ہے کہ فاطمہ کی موت غلط انجکشن لگنے سے ہوئی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ چند روز قبل فاطمہ کی طبیعت خراب ہونے کے باعث قریبی کلینک پر لے گئے جہاں علی نامی جعلی ڈاکٹر نے فاطمہ کو انجکشن لگایا، ابھی فاطمہ کے گھر والے واپس لا ہی رہے تھے کہ راستے میں ہی وہ جان کی بازی ہار گئی۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ عطائی کیخلاف مقدمہ درج کروایا تو پوسٹمارٹم رپورٹ آئی جس میں فاطمہ کیساتھ زیادتی ظاہر کی گئی۔

لواحقین کا کہنا تھا کہ پولیس نے بجائے جعلی ڈاکٹر کو پکڑنے کے فاطمہ کے ہی بڑے بھائی گیارہ سالہ سعدی کو بہن کیساتھ زیادتی کے شبہ میں گرفتار کر لیا۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ گیارہ سالہ سگا بھائی اپنی ہی بہن کیساتھ کیسے زیادتی کرسکتا ہے۔ پولیس والے سعدی کا ڈی این اے بھی نہیں کروا رہے۔ اب بااثر شخصیات مقدمہ واپس لینے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہی ہیں۔

لواحقین کا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ جعلی ڈاکٹر علی کو گرفتار اور سعدی کو جلد رہا کروایا جائے۔