(جنید ریاض) آج پیپر نہیں ہوگا، گورنمنٹ ڈگری کالج فار ویمن چوہنگ کے گیٹ پر نوٹس چسپاں، نویں جماعت کے بیالوجی اور کمپیوٹر کے پیپر کیلئے آنے والی طالبات پریشان ہوگئیں، تحقیقات کرنے پر نوٹس جعلی نکلا، نامعلوم افراد کی شرارت کے باعث متعلقہ امتحانی سنٹر میں پیپر تاخیر سے شروع ہوا۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔عسکری الیون میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات
سٹی 42 کے مطابق چوہنگ میں ڈگری کالج فار وویمن کے مرکزی گیٹ پر پیپر نہ ہونے سے متعلق نوٹس چسپاں دیکھ کر طالبا ت گو مگوں کی کیفیت کا شکار ہوئیں اور کچھ گھروں کو لوٹ گئیں۔ تحقیقات پر نوٹس جعلی نکلا جس کے باعث امتحانی سینٹر میں پیپر بھی تاخیر سےشروع ہوا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔پاکستان کی معروف ادکارہ شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
کنٹرولر امتحانات ناصر جمیل کا کہنا ہے کہ نوٹس لگا کر کسی نے شرارت کی متعلقہ افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔