عارفہ صدیقی نےنوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی

 عارفہ صدیقی نےنوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کرلی
کیپشن: City42 - Arifa Siddique
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ڈیفنس(زین مدنی) ماضی کی نامور گلوکارہ اداکارہ عارفہ صدیقی نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کر لی۔

ذرائع کے مطابق عارفہ صدیقی نے بیس سال قبل شوبز انڈسٹری چھوڑ دی تھی۔اورنامور موسیقار ماسٹر نذر حسین سے شادی کر لی تھی۔ماسٹر نذر حسین رواں سال جنوری میں انتقال کر گئے جس کے بعد اب عارفہ صدیقی نے نوجوان گلوکار تعبیر علی سے شادی کر لی ہے، دونوں نے سوشل میڈیا پر شادی کی تصدیق بھی کردی۔ تعبیر علی گلوکار رضا علی کے بیٹے ہیں۔