ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شاہین آفریدی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پہنچ گئے،شہریوں کو  کیا نصحیت کی ؟

 شاہین آفریدی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے پہنچ گئے،شہریوں کو  کیا نصحیت کی ؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی اسلام آباد میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس پہنچ گئے، جہاں انہوں نے لائسنس کے حصول کے عمل کو سراہتے ہوئےکہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ایک ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ وہ اسلام آباد ٹریفک آفس میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے آئے تھے اور تمام مراحل نہایت آسانی اور خوش اسلوبی سے مکمل ہو گئے۔

انہوں نے شہریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہر فرد کو ڈرائیونگ لائسنس ضرور بنوانا چاہیے کیونکہ محفوظ ڈرائیونگ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی حفاظت کے لیے بھی ضروری ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد ایک ذمہ دار شہری ہونے کی علامت ہے اور تمام ڈرائیورز کو قانون کی پابندی کرنی چاہیے۔