ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گلگت بلتستان:کے.6 چوٹی پر برفانی تودہ کی زد میں آکر فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق

گلگت بلتستان:کے.6 چوٹی پر برفانی تودہ کی زد میں آکر فرانسیسی کوہ پیما جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گلگت بلتستان کے ضلع گانچھے کی وادی ہُشے میں واقع کے.6 چوٹی پر پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں فرانسیسی کوہ پیما جان کی بازی ہار گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق پیئر گیوم نامی فرانسیسی شہری، جو تین رکنی غیر ملکی کوہ پیمائی ٹیم کا حصہ تھا، کے.6 چوٹی سر کرنے کی کوشش کے دوران برفانی تودے کی زد میں آ گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق ٹیم کے دیگر دو ارکان تاحال بیس کیمپ واپس نہیں پہنچ سکے، جس کے باعث ان کی موجودہ صورتحال اور مقام کے حوالے سے تشویش پائی جا رہی ہے۔ حکام لاپتہ کوہ پیماؤں کا سراغ لگانے کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد مقامی پولیس اور رضاکاروں پر مشتمل ریسکیو و ریکوری ٹیم کو فوری طور پر متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا تاکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور حادثے کی مکمل تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق دشوار گزار علاقہ اور خراب موسمی حالات ریسکیو آپریشن میں مشکلات پیدا کر سکتے ہیں، تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔