ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے پولیس کی کارروائی، چلتی ٹرین سے کاپر وائر چوری کرنے والا ملزم گرفتار

ریلوے پولیس کی کارروائی، چلتی ٹرین سے کاپر وائر چوری کرنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد:ریلوے پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چلتی ٹرین سے قیمتی کاپر وائر چوری کرنے والے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کامران، جو خانیوال کا رہائشی اور ریلوے لیگیج پورٹر کے طور پر کام کرتا تھا، کراچی ایکسپریس کی بوگی نمبر 12860 سے الیکٹرک کاپر وائر چوری کر رہا تھا۔

ریلوے پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نیاز احمد اور کانسٹیبل منظور احمد نے مشکوک حرکات دیکھ کر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو قابو کیا۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے چوری شدہ کاپر وائر اور واردات میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہوئے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بوگی کے واش روم کے عقب میں چھپ کر تار کاٹی اور اسے شلوار میں چھپا لیا تھا۔ بروقت کارروائی کے باعث واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔

ریلوے پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس خانیوال میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔