(ملک اشرف)کریکٹر سرٹیفکیٹ کے فارمیٹ میں ترمیم نہ کرنے پر آئی جی پنجاب عبد الکریم کو لاہور ہائیکورٹ میں طلب کرلیاگیا۔
آئی جی پنجاب عبد الکریم کو 29 جون کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا تحریری حکم جاری کردیاگیا۔
جسٹس عہبر گل خان نے شہری مبشر عباس کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا،درخواست گزار نے ڈی آئی جی آئی ٹی منصور الحق رانا کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد نہ ہونے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہاکہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہ ہوا؟ آئی جی پنجاب سے وضاحت طلب کرلی گئی،ڈی آئی جی آئی ٹی نے عدالت کو اختیار نہ ہونے سے آگاہ کیا اورموقف اختیارکیاکہ پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ میں ترمیم کا اختیار آئی جی پنجاب کے پاس ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے عدالتی حکم کی روح کے مطابق عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے آئی جی پنجاب کو نوٹس جاری کردیااورعدالت نے کیس کی سماعت 29 جون تک ملتوی کر دی۔