ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر پروازوں کے لیے تیاریاں مکمل، شیڈول میں تبدیلی

پی آئی اے کی لاہور سے مانچسٹر پروازوں کے لیے تیاریاں مکمل، شیڈول میں تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سید احمد:پی آئی اے نے لاہور سے مانچسٹر فلائٹ آپریشن کے لیے تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور پروازوں کے شیڈول میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔

پی آئی اے کے مطابق لاہور سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز 2 جولائی سے آپریٹ کی جائے گی۔ اس سے قبل پہلی پرواز 3 جولائی کو مانچسٹر سے لاہور کے درمیان چلانے کا منصوبہ تھا، تاہم اب لاہور سے مانچسٹر کی پہلی پرواز بھی 2 جولائی کو ہی روانہ ہوگی۔

کرایوں کی تفصیلات کے مطابق لاہور سے مانچسٹر اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ تقریباً 1 لاکھ 55 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے,اکانومی پلس کلاس کا یکطرفہ کرایہ 2 لاکھ 70 ہزار روپے تک رکھا گیا ہے,دو طرفہ اکانومی کلاس کا کرایہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے تک مختص کیا گیا ہے,اکانومی پلس کلاس کا دو طرفہ کرایہ 5 لاکھ 25 ہزار روپے تک مقرر کیا گیا ہے۔
پی آئی اے کے مطابق اس روٹ کے لیے Boeing 777 طیارہ استعمال کیا جائے گا، جس سے مسافروں کو براہِ راست سفری سہولت میسر آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی سے بالخصوص برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔