ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہریت کے تنازع پر دائر سول دعویٰ ناقابلِ سماعت قرار،نادرا کی درخواست منظور

 شہریت کے تنازع پر دائر سول دعویٰ ناقابلِ سماعت قرار،نادرا کی درخواست منظور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے شہریت کے تنازع پر دائر سول دعویٰ ناقابلِ سماعت قراردیتے ہوئے نادرا کی درخواست منظور کرلی۔
لاہور ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ جاری کرنے سے متعلق ماتحت عدالتوں کے فیصلے کالعدم قراردیتے ہوئے کہاکہ مشکوک شہریت کے معاملات صرف نادرا اور وفاقی حکومت کے فورمز پر ہی سنے جائیں گے۔
فیصلے کے مطابق شہریت کے تنازع میں پہلے نادرا ویریفکیشن بورڈ سے رجوع کرنا لازمی قراردیاگیاہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے نادرا کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،14 صفحات کا فیصلہ عدالتی نظیر قرار دے دیاگیاہے،ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ کے لیے اہم رہنما اصول بھی جاری کردئیے ہیں۔