ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع

 پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر احسن: انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمات کا معاملہ، عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت میں 22 جولائی تک توسیع کردی۔

پی ٹی آئی رہنماوں کی مجموعی طور پر 229ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت ہوئی، ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

عدالت نے پولیس کو 22 جولائی تک پی ٹی آئی رہنماوں کی متعلقہ مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدم دستیابی کے باعث فریقین کے وکلاء نے دلائل نہ دیئے۔

عدالت نے تمام ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 22 جولائی تک ملتوی کردی، بشریٰ بی بی، عمر ایوب، شہریار آفریدی، ایمان وسیم کی جانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں دائر کی گئیں۔
سیمابیہ طاہر، زرتاج گل ، مشعال یوسفزئی، سلمان اکرم راجہ، راجہ بشارت ،عمیر نیازی، شیر علی ارباب، شہرام ترکئی، علی بخاری ،روف حسن، نعیم پنجوتھا،عالیہ حمزہ،داوڑ خان، فضل محمد خان، ودیگر عدالت میں پیش ہوئے۔ 

پی ٹی آئی رہنماوں کیخلاف تھانہ کراچی کمپنی، رمنا ،سیکرٹریٹ، ترنول ودیگر تھانوں میں مقدمات درج ہیں، پی ٹی آئی ایم این اے عبدالطیف چترالی کی ضمانت قبل از کی درخواست خارج ہوئی۔

 عدالت نے ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ عبدالطیف 9 مئی کے مقدمہ میں سزا یافتہ ہیں،عبدالطیف چترالی نے ابھی تک سرینڈر نہیں کیا۔

ایسے شخص کو فیور نہیں دی جا سکتی جو قانون سے بھاگا ہو،وکیل صفائی نے کہا ہم اپنی درخواست واپس لے لیتے ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست ضمانت واپس نہیں ہوسکتی۔