ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جنگ بندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی آگئی۔

لندن برینٹ کروڈ آئل کی قیمتیں 10 فیصد تک گرگئیں ہیں، عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل مزید سستا ہو کر 68 ڈالر فی بیرل پر آ گیاہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت بھی 6.12 فیصد تک گرگئی ہے، امریکی خام تیل 69 ڈالر 32 سینٹس فی بیرل پر آگیا، خام تیل کی قیمتیں 12 جون سےبھی کم سطح پر آگئیں ہے۔

عالمی معاشی ماہرین کے مطابق کشیدگی میں دوبارہ اضافہ نہ ہواتوتیل کی قیمتیں مزیدگرسکتی ہیں، دوسری جانب جنگ بندی کے بعد ایشیا کے مختلف ممالک کی اسٹاک مارکیٹوں میں بہتری آگئی،جاپان، جنوبی کوریا اور آسٹریلیا کے انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔