ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آج صبح ایران سے دو مرحلوں میں چھ میزائل داغے گئے: اسرائیلی فوج کا دعویٰ

 آج صبح ایران سے دو مرحلوں میں چھ میزائل داغے گئے: اسرائیلی فوج کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ آج صبح ایران سے دو مرحلوں میں چھ میزائل داغے گئے۔
اسرائیل کے مطابق حملے کے پہلے مرحلے میں ملک پر دو اور دوسری لہر میں چار میزائل داغے گئے۔
دوسری لہر میں داغے گئے میزائلوں میں سے ایک بیر شیبہ شہر کے ایک اپارٹمنٹ کمپلیکس سے ٹکرایا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے ایران سے فائر کیے گئے ایک اور میزائل کی نشاندہی کی ہے، اسرائیل کے کچھ حصوں میں جلد ہی سائرن بجائے جائیں گے۔

 اسرائیلی میڈیا رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کی طرف سے داغے گئے میزائلوں میں سے ایک جنوبی اسرائیل کے شہر بیر شیبہ پر گرا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والی تصاویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ میزائل حملے میں رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

 دوسری جانب اپنے تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ  اسرائیل اور ایران ’تقریباً ایک ہی وقت میں‘ ان کے پاس آئے اور کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔

 اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر  ٹرمپ نے لکھا کہ اسی لمحے مجھے احساس ہوا کہ فیصلہ کن گھڑی آ چکی ہے۔

ٹرمپ نے مزید لکھا ’اس میں اصل فتح ساری دنیا اور مشرقِ وسطیٰ کی ہوئی ہے۔ دونوں ممالک اپنے مستقبل میں بے پناہ محبت، امن اور خوشحالی دیکھیں گے۔‘