ٹیم کیلئے کچھ نہ کرسکا تو۔۔۔عماد وسیم کا دبنگ بیان سامنے آگیا

ٹیم کیلئے کچھ نہ کرسکا تو۔۔۔عماد وسیم کا دبنگ بیان سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: قومی کرکٹرعماد وسیم نے کہا کہ اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر یقین کی بدولت کم بیک کیا، ٹیم کیلئے کچھ کر دکھانے کے قابل نہ ہوا تو خود ہی چھوڑ جاؤں گا۔

پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ www.cricketpakistan.com.pkکو خصوصی انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ قومی ٹیم میں کم بیک پر سب کچھ نارمل رہا مگر ملک کیلئے کھیلنے کا ایک خوشگوار احساس تھا۔

ورلڈکپ میں شرکت کے امکانات پر عماد وسیم نے کہا کہ میں سلیکشن کے معاملات پر بالکل نہیں سوچتا، یہ میرے کنٹرول میں نہیں ہے، سلیکٹرز کو جو فیصلہ کرنا ہے وہ کرتے ہیں،میں ورلڈکپ کیلئے دستیاب ہوں،سلیکشن یا کپتانی کا نہیں سوچتا، جو ذمہ داری میرے ہاتھ میں ہے میں اس سے لطف اندوز ہوتا ہوں، اگر میری ضرورت محسوس ہوتو میگا ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی باعث فخر ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ میں ابھی ایشیا کپ کے بارے میں نہیں سوچ رہا، اپنی پریکٹس پر توجہ مرکوز ہے، بھارت پچز سے عموما اسپنرز کو مدد ملتی ہے مگر یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کس طرح کی کنڈیشنز ملتی ہیں،وہاں باؤنڈریز بھی چھوٹی ہوتی ہیں،بیٹرز کو زیادہ سازگار ماحول ملتا ہے۔

اپنی بیٹنگ کارکردگی کے سوال پر عماد وسیم نے کہا کہ میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کی 2اننگز میں بڑا اسکور نہیں کرپایا ،شارجہ میں افغانستان کیخلاف اچھی بیٹنگ سے اعتماد بہتر ہوا،اب بیٹنگ اور بولنگ میں عمدہ فارم برقرار ہے، میں چاہتا ہوں کہ صلاحیتوں کو مزید نکھاروں اور کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھوں۔

انھوں نے کہا کہ میں مشکل وقت میں بھی اپنی مہارت اور صلاحیتوں پر یقین رکھتا ہوں،لیگ ہو یا کسی اور سطح کی کرکٹ میں پورے جذبے کے ساتھ کھیلتا ہوں، میں بخوبی جانتا ہوں کہ عمدہ کارکردگی سے ہی ٹیم میں کا راستہ بنتا ہے،جب محسوس ہوا کہ اسکواڈ کیلیے کچھ کر دکھانے کی قابل نہیں رہا تو خود ہی چھوڑ جاؤں گا۔