فیس بک اور انسٹاگرام کی خبروں پر پابندی کا بل منظور

 فیس بک اور انسٹاگرام کی خبروں پر پابندی کا بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: کینیڈا میں ایک نیا بل منظور ہوا ہے جو کینیڈا میں فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کو کینیڈا کی خبریں دیکھنے سے روک روک دے گا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینڈین حکومت نے ایک بل پاس کیا ہے جس کے تحت دونوں پلیٹ فارمز کو آن لائن خبروں کی نشریات کیلئے ادائیگی کی ضرورت ہے۔نئے قانون کے تحت فیس بُک اور انسٹا گرام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کینیڈا کے میڈیا آؤٹ لیٹس کے ساتھ ان کی خبریں اور معلومات کو اپنے پلیٹ فارمز پر شیئر کرنے کے لیے ڈیل کریں۔

یہ نیا قانون آسٹریلیا کے نئے میڈیا بارگیننگ کوڈ پر مبنی ہے جس کا مقصد گوگل اور میٹا کو اپنے پلیٹ فارمز پر خبروں کے مواد کے لیے متعلقہ میڈیا ہاؤسز کو ادائیگی کرنا لازم ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے بھی آن لائن مواد کے حوالے سے دونوں پلیٹ فارمز پر الزام عائد کیا تھا کہ یہ دیگر میڈیا اداروں کا مواد مفت میں پلیٹ فارم پر شیئر کرکے ادارے کی رقوم ہتھیا رہے ہیں۔