طلبہ کیلئے خوشخبری، بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان

Good news for Students, KPK
کیپشن: Good news for Students
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کا صوبے میں بورڈ کی امتحانی فیس ختم کرنے کا اعلان،ایجوکیشن کارڈ بھی شروع ہورہاہے۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے اسمبلی میں خطاب کرتے طلبہ کو خوشخبری نہیں سنادی، وزیراعلی ٰمحمود خان نے اعلان کرتے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بورڈ کے امتحانی فیس بھی ختم کررہے ہیں،ایجوکیشن کارڈ بھی شروع ہورہاہے جبکہ ایک لاکھ طلبہ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تربیت دیں گے۔

پشاور اسمبلی میں وزیر اعلی ٰمحمود خان کے خطاب کے دوران لیگی ایم پی اے کی جانب سے شور شرابا کیا گیا، کہا کہ وزیراعلیٰ بجٹ پر بات کی بجائے سیاست کھیل رہے ہیں  جس پر وزیراعلی ٰمحمود خان کا کہنا تھا کہ اختیار ولی کو اب پارٹی سے استعفیٰ دینا چاہیے۔ڈپٹی سپیکر نے ایم پی اے اختیارولی کو ایوان سے باہر جانے کی رولنگ دےدی۔

ڈپٹی سپیکر نے احکامات جاری کئے کہ سکیورٹی اہلکار اختیار ولی کو باہر لے جائیں ، بعدازاں سکیورٹی اہلکاروں  نےمسلم لیگ ن کے ایم پی اے کو ایوان سے باہر سے نکال دیا گیا،ڈپٹی سپیکر نے مزید کہا کہ اپوزیشن رکن اسمبلی پر آئندہ 2اجلاسوں میں آنے پر پابندی ہوگی۔


 

M .SAJID .KHAN

Content Writer