سٹی 42: جوہرٹاؤن بم دھماکہ میں اہم پیش رفت، دھماکےمیں استعمال ہونےوالی گاڑی جوہر ٹاؤن کیسے پہنچی؟
تفصیلات کے مطابق تفتیشی ٹیم کڑیاں ملانےمیں مصروف ہے، دہشتگردی کےلیے استعمال ہونےوالی ممکنہ گاڑی براستہ موٹروےلاہورمیں داخل ہوئی، 9بج کر40منٹ پرگاڑی کوبابوصابوناکےپرتعینات سکیورٹی اہلکاروں نےتلاشی کےلیے روکا۔
سکیورٹی اہلکارنےڈرائیورسےدستاویزات اورکوائف کی تلاشی کےبعدگاڑی کوروانہ کردیا، ناکےپرتعینات اہلکاربارودسےبھری گاڑی کو روکنےکےباوجود موادکاسراغ نہ لگاسکے، سی ٹی ڈی نے بابوصابوناکےپرتعینات سکیورٹی اہلکاروں کوشامل تفتیش کرلیا ہے۔