ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیاض الحسن چوہان کا سپیکر پنجاب اسمبلی سے بڑا مطالبہ

فیاض الحسن چوہان کا سپیکر پنجاب اسمبلی سے بڑا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قذافی بٹ ) ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہیٰ سے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں کس قانون نے اجازت دی کہ وہ آدھا آدھا گھنٹہ پریس کانفرنس کریں، میک اپ والی سرکار خدارا بیماری پر سیاست کرنا چھوڑ دیں۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف 11 جون سے لیکر 21 جون تک جیل میں اپنی خوراک میں مسلسل چھوٹے گوشت کا استعمال کررہے ہیں، کبھی آلو گوشت تو کبھی کریلے قیمہ، تو کبھی بینگن گوشت اور ناشتے میں پیپتا اور تربوز کا جوس، ترجمان پنجاب حکومت نے سوال اٹھایا کہ کیا دل کا مریض روزانہ کھانے میں گوشت کھا سکتا ہے؟

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم کے سامنے بیگم صفدر اعوان اور جیل کا قیدی 420 فراڈ کررہا ہے، کوٹ لکھپت قیدی نمبر 420 کو کچھ ہوا تو انہیں اپنی بسیار خوری کی وجہ سے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کس منہ کے ساتھ مرسی کے ساتھ نوازشریف کو جوڑا رہی ہے۔ کہاں گنگو تیلی کہاں مہاراجہ بھوج، خدارا میک اپ والی سرکار بیماری پر سیاست کرنا چھوڑ دیں۔

فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ پروڈکشن آرڈر پر آیا ہوا قیدی پریس کانفرنس نہیں کرسکتا۔ کس قانون نے اجازت دی کہ وہ آدھا آدھا گھنٹہ پریس کانفرنس کریں۔ سپیکر اسمبلی سے مطالبہ کروں گا کہ حمزہ شہباز کا پروڈکشن آرڈر کینسل کریں۔