عرفان قریشی: پنجاب سکواش کمپلیکس ڈیوس روڈ میں ٹریننگ اور سکواش کورٹس کی ری ڈیزائننگ مکمل کرلی گئی۔ کورٹس کل سے آل پاکستان چیمپیئن شپ کو رونق بخشیں گے۔
پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سکواش کمپلیکس میں کورٹس کو عالمی میعارکےمطابق ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ٹریننگ کورٹس میں ایئرکنڈیشنگ سمیت دوبارہ سے مرمت، رنگ روغن اور شائقین کے بیٹھنے کی سہولیات مزید بہتربنائی گئی ہے۔ ری ڈیزائننگ کےبعدکمپلیکس میں پہلامقابلہ کل سے شروع ہو گا۔
اس خبرکو لازمی پڑھیں:نشترپارک سپورٹس کمپلیکس:اتھلیٹکس ٹریک کی تنصیب کا کام حتمی مراحل میں داخل
سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کمپنی کےزیراہتمام پاکستان انٹرنیشنل سکواش چیمپیئن شپ میں ملک بھرسےمردوخواتین کھلاڑی سکواش کمپلیکس کی زینت بنیں گے جبکہ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی رینکنگ کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ چیمپیئن شپ کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے۔