امپورٹرز کی سہولت کے پیش نظرکسٹمزعملہ کی چھٹی منسوخ کردی گئی

امپورٹرز کی سہولت کے پیش نظرکسٹمزعملہ کی چھٹی منسوخ کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رضوان نقوی:مغل پورہ،این ایل سی اورپریم نگر ڈرائی پورٹ پرتعینات کسٹمز کا عملہ آج چھٹی کے باوجود موجود رہے گا، امپورٹرز کی سہولت کے پیش نظرکسٹمزعملہ کی چھٹی منسوخ کردی گئی۔

ماڈل کسٹمز کلیکٹوریٹ اپریزمنٹ کے ماتحت تمام ڈرائی پورٹس آج چھٹی کے باوجود کھلی رہیں گی۔ کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ جمیل ناصر خان نے مغلپورہ، این ایل سی اور پریم نگر ڈرائی پورٹس پر تعینات افسروں و عملے کو معمول کے مطابق حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:ایکسائزمیں ایک اور سکینڈل کا انکشاف،3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی  گئی

کلکٹر کسٹمزنےٹریڈرز کی سہولت اور محصولات کا ہدف پورا کرنے کیلئے اتوار کی چھٹی منسوخ کی ہے، کسٹمز دفاتر اورنیشنل بنک کی متعلقہ برانچز بھی معمول کے اوقات کار کے مطابق کھلی رہیں گی۔