کارکن انتخابی معرکے کی بھرپور تیاری کریں، حمزہ شہباز کی ہدایت

کارکن انتخابی معرکے کی بھرپور تیاری کریں، حمزہ شہباز کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کارکن انتخابی معرکے کی تیاری کریں،25 جولائی کو فیصلہ کن معرکے کی گھڑی آرہی ہے، انشا ءاللہ الیکشن جیت کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پرگامزن کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف سے صدرمسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک، سابق صوبائی وزیر قانون راناثنااللہ، چودھری شہباز احمد، غزالی سلیم بٹ، احمد سلیم بٹ سمیت دیگر نے ملاقات کی۔ انہوں نے تمام رہنمائوں کو پارٹی کا پیغام ہر گھر تک پہنچانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر حمزہ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ آئندہ الیکشن کے حوالے سے (ن) لیگ بھرپور انتخابی مہم چلائے گی،25 جولائی کو عوام گزشتہ 5 برسوں کی کارکردگی سامنے رکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے اور ایک بار پھر شیر پر مہر لگائیں گے۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ولید اقبال پھٹ پڑے

انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے منشور اور اعلانات سے منحرف ہوچکے ہیں، اب پی ٹی آئی کا کسی نظریے سے کوئی تعلق نہیں، عوام ایسے عناصر کو مسترد کردیں گے۔

خبر پڑھیں۔۔۔۔گرمی سے پریشان لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنادی
 حمزہ شہباز نے مزید کہاکہ عوام 2013 کی طرح عام انتخابات میں بھی ملک کو ترقی و خوشحالی کی نئی راہوں پر گامزن کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کو ہی ووٹ دیں گے، پارٹی منشور کا اعلان ہوچکا ہے، ایٹمی دھماکوں، اقتصادی راہداری، توانائی بحران اور موٹر ویز دینے والی سیاسی جماعت پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی یافتہ اقوام کی صف شامل کرے گی۔