پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ولید اقبال پھٹ پڑے

پی ٹی آئی ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم پر ولید اقبال پھٹ پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ، عفیفہ نصر) تحریک انصاف میں ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کے معاملے پر ولید اقبال بھی میدان میں کود پڑے۔

 ذرائع کے مطابق ولید اقبال پر الیکشن لڑنے کے لئے کارکنوں کی جانب سے دبائو ڈالا جا رہا ہے کہ وہ آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیں۔ تاہم ولید اقبال نے ابھی آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا۔

خبر پڑھیں۔۔گرمی سے پریشان لاہوریوں کو محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھار خوشخبری سنادی

ماڈل ٹائو ن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ولید اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو کلپس دیکھے جس پر ذہن بدلا۔ شاہ محمود قریشی بھی مانے ہیں کہ امیدواروں  کی فہرست ان کے مشورے کے بغیر بنائی گئی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔عمران خان کا میانوالی سے انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان
اس موقع پر ولید اقبال  نے اپنے دادا علامہ اقبال کی نظم شکوہ کے چند مصرے بھی پڑھے۔ ولید اقبال کا کہنا تھا کہ لاہور میں ٹکٹوں کی تقسیم پرناانصافی ہوئی ہے۔ ذاتی مسئلہ ہوتا تو میں حل کروا لیتا مگر یہ معاملہ میری ٹیم کا ہے۔ ناانصافی پر ٹیم کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا رہا۔ اب لاہور خاموش نہیں رہے گا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔مسلم لیگ (ن) کے دو بڑے دھڑوں میں سیاسی لڑائی ختم

ولید اقبال کا کہنا تھا کہ سعدیہ سہیل، میاں اویس انجم، نعیم الحق، سب پرانے کارکن ہیں اور انہیں ٹکٹ نہیں دیا گیا۔ کپتان لسٹیں واپس لے کر کارکنوں کی منشاء کے مطابق فیصلہ کریں ۔