ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی الیکٹرک گاڑیوں نےجرمن کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا

چینی الیکٹرک گاڑیوں نےجرمن کمپنی کو مشکل میں ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: جرمن آٹو کمپنی ووکس ویگن نے کہا ہے کہ چینی کار ساز کمپنیوں کے بڑھتے ہوئے مقابلے کے باعث کمپنی کو مزید اخراجات کم کرنا ہوں گے تاکہ مارکیٹ میں اپنی مسابقت برقرار رکھی جا سکے۔

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو اولیور بلومے کے مطابق دوسری سہ ماہی میں آپریٹنگ منافع 9.5 فیصد کم ہو کر 3.5 ارب یورو رہ گیا، جبکہ کمپنی نے رواں سال آمدنی میں اضافے کی توقع واپس لیتے ہوئے 2026 میں 3 فیصد تک کمی کا امکان ظاہر کیا ہے۔

چینی کمپنیاں کم قیمت اور جدید الیکٹرک گاڑیوں کے ذریعے یورپی مارکیٹ میں تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہیں، جس کے باعث ووکس ویگن کو جرمنی میں اپنے پلانٹس اور پیداواری حکمت عملی پر نظرثانی کرنا پڑ رہی ہے۔