ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایک ہفتے کے دوران ڈیزل15.87 فیصد اور پیٹرول 5.23 فیصد مہنگا: ادارۂ شماریات

ایک ہفتے کے دوران ڈیزل15.87 فیصد اور پیٹرول 5.23 فیصد مہنگا: ادارۂ شماریات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم: وفاقی ادارۂ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ 

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.91 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 9.66 فیصد تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ گزشتہ 1 ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 8 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

 ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 1 ہفتے کے دوران ہائی اسپیڈ ڈیزل 15.87 فیصد اور پیٹرول 5.23 فیصد مہنگا ہوا۔  

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر 39.92 فیصد اور انڈے 7.31 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں 0.91 فیصد اور آلو کی قیمت میں 3.70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ لہسن، بیف اور دیگر کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔

 دوسری جانب اس 1 ہفتے کے دوران چکن 4.66 فیصد اور کیلے 1.72 فیصد سستے ہوئے، جبکہ چینی، چاول اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔