سٹی 42: محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بلوچستان کے علاقے خصدار اور دیگر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
خضدار اور گرد و نواح میں ایک فعال موسمی نظام موجود ہے۔ اگلے 02 سے 04 گھنٹوں کے دوران ،خضدار ،آواران لسبیلہ، پنجگور اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ژوب موسیٰ خیل قلعہ سیف اللہ، کوہلو اور بارکھان اور گردونواح میں بھی پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ موسمی صورتحال کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔