سٹی 42 : مغربی ہواؤں کا سلسلہ پنجاب پر اثر انداز ہونے لگا، آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کردی گئی ۔
بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مرطوب ہوائیں پنجاب میں داخل ہوگئیں۔ فضا میں نمی بڑھنے سے حبس کی شدت برقرار ہے۔ مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ 2روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے ۔
آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ موسمی نظام کے زیر اثر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا امکان، شہری احتیاط برتیں ۔
محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔