ویب ڈیسک : تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو جیت کے لیے 179 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے، حسن نواز نے 33، محمد نواز نے 27 اور صائم ایوب نے 21 رنز بنائے۔بنگلا دیش کے بالر تسکین احمد نے 3، نسیم احمد نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا
پاکستان کے خلاف بنگلادیش کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔،پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں ایک بار پھر شیرِ بنگلا اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں، جہاں ہوم ٹیم کی نگاہیں سیریز میں کلین سوئپ پر جمی ہیں، جبکہ پاکستانی ٹیم کو اس سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلادیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی تھی۔