ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی

تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حالیہ سیریز میں کامیابی پر  مبارکباد پیش دیتا ہوں، ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے، تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا ہے ۔ 

ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشین کرکٹ کونسل کے ممبران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ سب سے پہلے بنگلہ دیش میں المناک فضائی حادثے میں31 افراد کے  جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہوں۔ جاں بحق افراد کے لواحقین، بنگلہ دیش کی حکومت اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ 

محسن نقوی نے کہا کہ بنگلہ دیش میں پہلی بار ایشین کرکٹ کونسل کا سالانہ جنرل اجلاس ہو رہا ہے اور اکثر ممبران ڈھاکہ میں موجود ہیں۔ بہترین انتظامات و مہمان نوازی پر  بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین امین السلام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اے سی سی سالانہ جنرل اجلاس  میں شرکت کرنے والے تمام ممبرز کا شکریہ۔ 

محسن نقوی نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو حالیہ سیریز میں کامیابی پر  مبارکباد پیش دیتا ہوں، ہمیں ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے، تمام سیاسی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر صرف اور صرف کرکٹ کے لیے کام کرنا  ہے ۔ پوری امید ہے کہ ہم سب مل کر یہ کر سکتے ہیں، ایک دوسرے کو مضبوط کرنا ہو گا، چاہتے ہیں کہ تمام ایسوسی ایٹ ممبران کی ٹیمیں مضبوط ہوں۔ 

انہوں نے کہا کہ اے سی سی کے صدر کی حیثیت سے آپ کو یقین دلاتا ہوں جو کچھ بھی ضروری ہوا ہم کریں گے تاکہ یہ ادارہ ایشیا میں کرکٹ  کا سب سے طاقتور ادارہ بن سکے، کرکٹ کے کھیل کو ایشیا کے ان ممالک تک  پھیلانا ہے جہاں کرکٹ نہیں ہوتی اور یہ سب کچھ ہمیں بطور ٹیم کرنا ہے۔