ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میں تمام ورکرز کو مقدمہ سے ڈسچارج کررہا ہوں ؛جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین 

میں تمام ورکرز کو مقدمہ سے ڈسچارج کررہا ہوں ؛جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ٹی آئی سنگجانی جلسہ پر درج مقدمہ   پر عدالت نے کارکنوں کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا 

پی ٹی آئی کے 11 کارکن 4 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش  ہوئے ،ملزموں کو انسداددہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت میں پیش کیا گیا ،عدالت نے پی ٹی آئی کے تمام ورکرز کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا 

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین  نے  پوچھا ابھی تک پولیس نے کیا تفتیش کی ہے؟ مجھے تو سمجھ نہیں آتی یہ پولیس کر کیا رہی ہے،آئی جی اسلام آباد کیا کررہا ہے؟ 

جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین  نے کہا میں تمام ورکرز کو مقدمہ سے ڈسچارج کررہا ہوں۔ 

 واضح رہے پی ٹی آئی کے متعلقہ کارکنوں  کو آج پاپو ایکٹ کے تحت 6 6 ماہ قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے