ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیف سٹیز کا اقدام: نجی کیمرے سکیورٹی سسٹم سے منسلک  کرنے کا آغاز

سیف سٹیز کا اقدام: نجی کیمرے سکیورٹی سسٹم سے منسلک  کرنے کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:وزیراعلیٰ کے "محفوظ پنجاب" ویژن کے تحت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے نجی کیمروں کو مرکزی سکیورٹی سسٹم سے منسلک کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے.

دفاتر، دکانوں، پیٹرول پمپس ،کاروباری مراکز کے کیمرے سیف سٹی نیٹ ورک کا حصہ بن سکیں گے،شہری اپنے نجی کیمرے منسلک کرکے محفوظ معاشرے کے قیام میں مؤثر کردار ادا کر سکتے ہیں،درخواست موصول ہونے پر سیف سٹی کی ٹیم تفصیلات کی تصدیق کے بعد مخصوص ایپ فراہم کریگی۔

شہری صرف وہی کیمرے سیف سٹی سے منسلک کر سکتے ہیں جن کی اجازت وہ خود دیں گے،کیمروں کی شمولیت کے عمل میں شہریوں کی اجازت اور پرائیویسی کو اولین ترجیح دی گئی۔

  ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ نجی کیمروں کی انٹیگریشن سے سیف سٹی سرویلنس سسٹم مزید مضبوط اور مؤثر ہو گا۔