ویب ڈیسک: انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر ٹیسٹ کے 65ویں اوور کے بعد بھارتی بلے باز رشبھ پنت زخمی ہوگئے، بھارت نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز بنا لیے تھے۔
ہندوستانی وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت مانچسٹر میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن بری طرح زخمی ہوگئے، انگلینڈ کے تیز گیند باز کرس ووکس کو ریورس سوئپ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے انہیں 'ریٹائرڈ ہرٹ' سے باہر لے جایا گیا۔
شروع میں انہیں میدان میں ہی طبی امداد دی گئی لیکن پھر انہیں گولف کارٹ میں میدان سے باہر لے جایا گیا۔

پنت کی دائیں پاوں سے خون بہہ رہا تھا اور ان کی ٹانگ میں کافی سوجن تھی۔بی سی سی آئی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا، 'پنت کو اسکین کے لیے بھیجا گیا ہے اور بورڈ کی میڈیکل ٹیم گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
پنت مانچسٹر ٹیسٹ سے قبل فٹنس کے مسائل سے دوچار ہیں، اس بار ان کے پیر میں فریکچر ہے، جس کی وجہ سے وہ پوری سیریز سے باہر ہو سکتے ہیں۔
یہ دوسرا موقع ہے جب پنت سیریز میں انجری کا شکار ہوئے ہیں۔ لارڈز میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران وکٹ کیپنگ کے دوران ان کی انگلی زخمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپنگ کرنے میں ناکام رہے تھے۔
اس کے بعد دھرو جوریل نے متبادل کے طور پر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور وہ اس بار بھی یہی فرائض انجام دیں گے۔