ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 19،سلمان خان کتنا معاوضہ لیں گے؟

ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 19،سلمان خان کتنا معاوضہ لیں گے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بھارتی ٹیلی ویژن کا مقبول ترین ریئلٹی شو 'بگ باس' اپنے انیسویں سیزن کے ساتھ ایک بار پھر شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہے۔

30 اگست سے شروع ہونے والے اس سیزن کے بارے میں متعدد چونکا دینے والی معلومات منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں سلمان خان کا بھاری معاوضہ اور شو کے طویل ترین دورانیے سمیت دیگر تفصیلات شامل ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ’بگ باس 19‘ کے پہلے 15 ہفتوں کے لیے 120 کروڑ روپے سے 150 کروڑ روپے تک معاوضہ ملنے کا امکان ہے، اُن کا ہفتہ وار معاوضہ 8 سے 10 کروڑ روپے کے درمیان ہوگا۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سیزن کا فارمیٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ٹی وی کا امتزاج ہوگا، یعنی شو کی اقساط پہلےJioCinema پر نشر ہوں گی اور تقریباً 90 منٹ بعد 'کلرز ٹی وی' پر دکھائی جائیں گی۔

سلمان خان اس سے قبل 'بگ باس' کے ایک سیزن کے لیے تقریباً 96 کروڑ روپے وصول کر چکے ہیں، جبکہ سیزن 17 اور 18 کے لیے ان کا معاوضہ 200 کروڑ اور 250 کروڑ روپے رہا۔

 ’بگ باس 19‘ کی سب سے نمایاں خصوصیت اس کا پانچ ماہ طویل دورانیہ ہوگا، جو اس شو کی تاریخ میں پہلی بار ہو رہا ہے، شو کے پہلے تین مہینے سلمان خان کی میزبانی میں ہوں گے، جس کے بعد دیگر مشہور شخصیات شو کی میزبانی سنبھالیں گی، ان میں کرن جوہر، انیل کپور اور فرح خان کے نام زیر غور ہیں۔