ایلون مسک نے ٹوئٹر کا ’لوگو‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

ایلون مسک نے ٹوئٹر کا ’لوگو‘ تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا
کیپشن: Elon Musk, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا لوگو تبدیل کر رہے ہیں اور ٹوئٹر کو ایک نئے اور جدید برانڈ کی طرح متعارف کرائیں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے ٹوئٹر کو چین کے WeChat کی طرح ایک سُپر ایپ بنانے کے وژن کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد ہی ہم ٹوئٹر برانڈ اور آہستہ آہستہ تمام پرندوں کو الوداع کہہ دیں گے۔ایلون مسک نے یہ ارادہ بھی ظاہر کیا کہ اگر آج رات ایک اچھا  سا X لوگو پوسٹ کیا جاتا ہے تو یہ لوگو کل پوری دنیا میں لائیو ہو جائے گا اور ایسا بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا۔

دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک ایلون مسک کی زندگی میں حرف X کافی اہمیت کا حامل رہا ہے وہ اسے اپنے لیے خوش بختی کی علامت سمجھتے ہیں۔یاد رہے کہ ارب پتی تاجر ایلون مسک نے ٹوئٹر کو گزشتہ برس 44 بلین ڈالر میں خریدا تھا اور کمپنی کو X Corp نامی ایک ادارے میں ضم کر دیا اور ساتھ ہی کئی تبدیلیاں بھی کیں جن میں نمایاں ترین تبدیلی اپریل میں نئی سی ای او لنڈا یاکارینو ہیں۔

ٹیسلا کمپنی کے ٹائیکون ایلون مسک کے مسلسل متنازع فیصلوں کے باعث ٹوئٹر کو بار بار تکنیکی خرابیوں اور اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں مسلسل کمی کا سامنا رہا ہے۔

آمدنی میں اضافے کے لیے ایلون مسک کی متعارف کردہ ٹوئٹر بلیو پریمیم سبسکرپشن جس کی قیمت $8 فی مہینہ ہے بھی ناکام ثابت ہوئی۔ ٹوئٹر نے رواں ماہ کچھ بلیو سبسکرائبرز کو ٹویٹس کے ساتھ مصروفیت کی مقدار کی بنیاد پر بطور انعام اشتہارات کی آمدنی کا ایک حصہ بھی ادا کرنا شروع کیا ہے۔

ایلون مسک نے حال ہی میں ’’اوپن آرٹی فیشل انٹیلی جنس‘‘ اور گوگل جیسی کمپنیوں پر انسانوں کے لیے خطرات پر غور کیے بغیر روبورٹس اور دیگر پروڈکٹس کو تیار کرنے کا الزام لگانے کے بعد اپنی ایک کمپنی ’’ایکس اے آئی‘‘ کے قیام کا اعلان بھی کیا ہے۔