ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم کے میڈل جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا

Arshad Nadeem
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ارشد ندیم میڈل نہ جیت سکے۔

جویلین تھرو مقابلے کے فیصلہ کن مرحلے میں قومی اتھلیٹ نے پانچویں پوزیشن حاصل کی، انہوں نے ایونٹ میں 86.63 میٹر کی تھرو کی جو اس سیزن میں انکی بہترین تھرو تھی۔

اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں بھارت کے نیرج چوپڑا نے 2 دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے 88.13 میٹر تھرو کی۔قبل ازیں ارشد ندیم نے کوالیفائینگ مرحلے میں گروپ بی میں چوتھے نمبر ہر رہے تھے۔

واضح رہے کہ قومی اتھلیٹ ارشد ندیم کہنی کی انجری مکمل ٹھیک نہ ہونے کے باوجود اس ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کررہے تھے۔